ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کینیڈا میں مسجد پر حملہ:ایک طالب علم پر فرد جرم عائد

کینیڈا میں مسجد پر حملہ:ایک طالب علم پر فرد جرم عائد

Wed, 01 Feb 2017 10:38:36  SO Admin   S.O. News Service

کیوبیک31جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)کینیڈا کی پولیس نے سیاسیات کے ایک طالبِ علم پر کیوبیک کے صوبے میں مسلمانوں کی ایک مسجد پر حملے کا باقاعدہ الزام عائد کر دیا ہے۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ایک دہشت گردانہ حملہ قرار دیا تھا۔ بتایاگیا ہیکہ یہ زیر حراست ملزم قوم پرستانہ رجحانات کا حامل ہے۔ اس حملے میں چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے تھے، جن میں سے پانچ کی حالت تشویش ناک ہے۔ الیگزینڈر بِسوں نَیٹ نامی اس ملزم کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس پرقتل اوراقدام قتل کے چھ مختلف الزامات عائد کیے گئے۔


Share: